یہ اسکالرشپ فِن لینڈ، اسپین، اٹلی اور سویڈن میں مکمل طور پر فنڈ شدہ ماسٹرز ڈگری کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
یہ پروگرام ڈیٹا پر مبنی اور سافٹ ویئر سسٹمز پر مرکوز ہے اور ماہانہ €1,400 وظیفہ، شرکت کے اخراجات کی مکمل معافی اور سفر و تعلیم کے اخراجات کے لیے مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔
EDISS ایک دو سالہ مشترکہ ماسٹرز پروگرام ہے جس کے 120 ECTS ہیں۔ پہلے تعلیمی سال کی تعلیم فِن لینڈ کی Åbo Akademi University میں ہوتی ہے جبکہ دوسرے سال طلبہ اپنی اسپیشلائزیشن کے لیے کسی پارٹنر یونیورسٹی میں منتقل ہوتے ہیں۔ گریجویٹس کو Åbo Akademi اور منتخب پارٹنر ادارے کی جانب سے ڈبل ڈگری ملتی ہے۔
EDISS (Engineering of Data-Intensive Intelligent Software Systems) ایک دو سالہ، 120-ECTS مشترکہ ماسٹرز ڈگری ہے جو چار یورپی جامعات کے کنسورشیم کے ذریعے پیش کی جاتی ہے۔
طلبہ پہلا سال Åbo Akademi University (فن لینڈ) میں گزاریں گے جبکہ دوسرے سال اپنی اسپیشلائزیشن کے لیے پارٹنر ملک میں جائیں گے۔
پروگرام کے اہم موضوعات میں
- ڈیٹا اینالیسس
- سافٹ ویئر انجینئرنگ
- ڈیٹا آرکیٹیکچرز اور پائپ لائنز
- ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی شامل ہیں
اسکالرشپ کے فوائد
EDISS اسکالرشپ 2026 میں دو فنڈنگ آپشنز شامل ہیں:
EDISS 1اسکالرشپس
- شرکت کے اخراجات کی مکمل معافی
- ماہانہ اخراجات کے لیے وظیفہ
2. ایراسمس منڈس اسکالرشپس (EMJM Grant)
- ماہانہ €1,400 تک وظیفہ (24 ماہ تک)
- مکمل شرکت کے اخراجات کی معافی
- سفر اور تعلیم کے اخراجات کے لیے مالی معاونت
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا کا پاکستانیوں کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا آغاز
اہلیت کے معیار
- کمپیوٹر سائنس، سافٹ ویئر انجینئرنگ یا متعلقہ فیلڈ میں بیچلر ڈگری رکھتے ہوں
- انگریزی زبان میں مہارت ثابت کریں TOEFL iBT 93+ یا IELTS کم از کم 6.5
- مطلوبہ تعلیمی دستاویزات فراہم کریں
درخواست کا طریقہ کار
ایراسمس منڈس EDISS اسکالرشپ 2026 کے لیے درخواست دینے کے مراحل:
- EDISS پروگرام کی ویب سائٹ پر جائیں
- تعلیمی اور لسانی ضروریات کا جائزہ لیں
- Studyinfo پورٹل کے ذریعے 8 جنوری 2026 سے پہلے آن لائن درخواست جمع کریں
امیدواروں کو چاہیے کہ تمام مطلوبہ دستاویزات PDF میں تیار کریں اور مکمل درخواست ایک ہی سیشن میں جمع کر دیں۔