عالمی میڈیا کے مطابق غزالہ ہاشمی نے ریپبلکن امیدوار جان ریڈ کو شکست دی جو ورجینیا کی تاریخ میں ریاستی سطح پر الیکشن لڑنے والے پہلے ہم جنس پرست امیدوار تھے۔ لیفٹیننٹ گورنر کی حیثیت سے غزالہ ہاشمی ورجینیا سینیٹ کی صدارت کریں گی اور کبھی بھی مقابلہ برابر ہونے کی صورت میں فیصلہ کن ووٹ ڈالنے کا اختیار رکھیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ظہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب
ماہرین کے مطابق ان کا یہ کردار نہایت اہم ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ ان کی سینیٹ سیٹ خالی ہونے کے بعد ڈیموکریٹس کو ایوان میں صرف 20-19 کی معمولی برتری حاصل ہوگی۔غزالہ ہاشمی نے جون میں پارٹی کی پرائمری میں پانچ امیدواروں کو شکست دے کر 28 فیصد ووٹ کے ساتھ نامزدگی حاصل کی تھی۔
غزالہ ہاشمی اس سے قبل ریاستی سینیٹ کی رکن بھی رہ چکی ہیں جہاں وہ پہلی مسلم اور بھارتی نژاد امریکی خاتون کے طور پر منتخب ہوئیں۔ انہوں نے اپنی سیاست میں آنے کی بنیادی وجہ ٹرمپ انتظامیہ کی مسلم پابندی پالیسی کو قرار دیا تھا۔