وزارت حج و عمرہ کے مطابق یہ نیا قانون آئندہ ہفتے سے نافذ ہوگا۔ پہلے زائرین کو داخلے سے قبل 3 ماہ کی مہلت ملتی تھی مگر اب یہ مدت صرف ایک ماہ کر دی گئی ہے، البتہ سعودی عرب پہنچنے کے بعد 3 ماہ کا قیام بدستور برقرار رہے گا۔
یہ بی پڑھیں: یو اے ای میں 2 سالہ ملازمت ویزا حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
وزارت کے مشیر احمد باجعیفر نے بتایا کہ نئے ضوابط کا مقصد حرمین شریفین میں رش کم کرنا اور زائرین کو زیادہ منظم سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ کچھ ممالک کے زائرین عمرہ ویزا مہینوں پہلے حاصل کر لیتے تھے اور آخری ایام میں آتے تھے جس سے رمضان المبارک میں بے پناہ رش دیکھنے میں آتا ہے۔
رواں برس عمرہ سیزن کا آغاز جون 2025 میں کیا گیا تھا اور صرف پانچ ماہ میں 40 لاکھ ویزے جاری ہوئے۔ ان میں پاکستان سر فہرست رہا، انڈونیشیا دوسرے، بھارت تیسرے، عراق چوتھے اور مصر پانچویں نمبر پر رہا۔
ذرائع کے مطابق وزارت حج زائرین کے لئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم لانے کی تیاری کر رہی ہے تاکہ رش اور قیام کا بہتر انتظام کیا جا سکے۔