سورج اور چاند گرہن کی تاریخیں اور اوقات جاری
Solar Eclipse 2026
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): محکمہ موسمیات نے 2026 میں متوقع سورج اور چاند گرہن کے وقت اور تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ کے مطابق اگلے سال دو سورج گرہن اور دو چاند گرہن واقع ہوں گے۔ پہلا سورج گرہن17 فروری کو ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 3:00 بجے شروع ہو گا، شام 5:00 بجے عروج پر پہنچے گا اور شام 7:30 بجے ختم ہو گا۔ تاہم یہ گرہن پاکستان سے نظر نہیں آئے گا۔

پہلا چاند گرہن3 مارچ کو ہوگا اور اسے پاکستان سے جزوی طور پر دیکھا جا سکے گا۔ دوسرا سورج گرہن12–13 اگست کو متوقع ہے جو بھی پاکستان سے نظر نہیں آئے گا۔ سال کا دوسرا چاند گرہن28 اگست کو ہوگا لیکن یہ بھی پاکستان سے نظر نہیں آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہورعالمی آلودگی انڈیکس میں نمبر 1 پر

جبکہ دوسری جانب ناسا نے زمین کے گرد ایک دوسرا چاند دریافت کیا ہے۔ یہ چھوٹا فلکی جسم، جس کا قطر تقریباً 18 سے 36 میٹر ہے، 1960 کی دہائی سے زمین کے ساتھ مدار میں گردش کر رہا ہے اور 2083 تک رہنے کی توقع ہے۔

عام چاند کے برعکس یہ قریباً چاند زمین کے گرد براہِ راست نہیں گھومتا بلکہ سورج کے گرد گردش کرتا ہے جبکہ زمین کے راستے کے ساتھ ساتھ حرکت کرتا ہے اور زمین سے تقریباً 4 ملین کلومیٹر دور رہتا ہے۔