لاہورعالمی آلودگی انڈیکس میں نمبر 1 پر
Lahore air pollution
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 329 ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ انتہائی خطرناک درجہ بندی میں آتا ہے۔

صبح کے اوقات میں لاہور کا AQI 424 تک جا پہنچا جو شہریوں کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

پنجاب کا دارالحکومت لاہور واحد شہر نہیں جو خطرناک فضائی آلودگی کا شکار ہے۔ پاکستان کا مالیاتی مرکز کراچی عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر رہا جہاں AQI 174 ریکارڈ ہوا جو کہ غیر صحت مند کیٹیگری میں آتا ہے۔

جبکہ بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی دوسرے نمبر پر رہا جس کا AQI 276 ریکارڈ کیا گیا یعنی بہت غیر صحت مند سطح۔

یہ بھی پڑھیں: بغیر گرین اسٹیکر والی گاڑیوں پر پابندی

گاڑیوں کا دھواں، صنعتی اخراج، تعمیراتی گرد اور کھیتوں میں جلنے والی باقیات مل کر ایک مسلسل اسموگ کی تہہ بنا دیتے ہیں جو ہفتوں برقرار رہتی ہے۔

ماہرینِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ ایسی زہریلی فضا میں طویل مدت تک سانس لینا دل کی بیماریوں، فالج، پھیپھڑوں کے سرطان اور دائمی سانس کی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔
ان کے مطابق یہ صورتحال لاکھوں افراد کی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے اور خطے میں ایک بڑا عوامی صحت کا بحران پیدا کر سکتی ہے۔