یہ اقدام صوبائی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے حکومت کی مہم کا حصہ ہے۔
ڈائریکٹر ماحولیات جنرل ڈاکٹر عمران حمید شیخ کے مطابق تمام گاڑیوں کے لیے ایگزاسٹ ٹیسٹنگ لازمی قرار دی گئی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ15 نومبر کے بعد جو گاڑیاں بغیر ای ٹی ایس سرٹیفکیٹ یا گرین اسٹیکر کے سڑک پر پائی گئیں انہیں موقع پر ہی ضبط کر لیا جائے گا۔
ڈاکٹر حمید کا کہنا ہے کہ صرف وہی گاڑیاں سڑک پر چلنے کی اجازت پائیں گی جو پنجاب کے ماحولیاتی معیار پر پورا اُترتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب: سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں ہفتے کی تعطیل کا اعلان
جو گاڑیاں ایگزاسٹ ٹیسٹنگ سسٹم کے تحت تصدیق شدہ نہیں ہوں گی ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور انہیں ضبط کیا جائے گا۔
ماحولیات کے ڈائریکٹر جنرل نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ فوراً اپنی گاڑیوں کی ایگزاسٹ اور شور کی جانچ مکمل کروائیں،ایجنسی کی کارروائی بلا امتیاز جاری رہے گی اور کسی کو بھی استثنا حاصل نہیں ہوگا۔