
صدر پیٹرو کے مطابق، کولمبیا کی اسپیشل ایسٹ سوسائٹی اس سونے کو انسانی امداد میں تبدیل کرے گی تاکہ غزہ کے اسپتالوں میں زخمی بچوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کولمبیا اقوام متحدہ میں ایک قرارداد بھی پیش کرے گا جس کا مقصد غزہ کی تعمیر نو کے لیے ایک بین الاقوامی فورس کا قیام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف فلسطینی صحافی صالح الجعفراوی شہید
صدر پیٹرو کے اس فیصلے کو مشرقِ وسطیٰ میں سراہا جا رہا ہے، مگر کولمبیا کے اندر تنقید بھی کی جا رہی ہے کہ جب ملک خود مسلح گروہوں اور غربت کا شکار ہے، تو ایسے وقت میں بیرونی امداد پر اتنا زور دینا مناسب ہے یا نہیں۔
صدر پیٹرو اس سے قبل اسرائیل کی کارروائیوں کو نسل کشی قرار دے چکے ہیں اور کولمبیا نے 2023 میں اسرائیل سے سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے امن اجلاس میں "غزہ امن معاہدہ"طے پایا جس پر امریکہ،ترکیہ،مصر اور قطر کے راہنماؤں نے دستخط کیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ یہ معاہدہ مشرقی وسطیٰ میں امن کی جانب ایک تاریخی پیش رفت ہے۔



