
میڈیا رپورٹس کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے ضلع راولپنڈی میں 13 اکتوبر بروز پیر تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کردیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز کی تینوں تنظیموں کی جانب سے بھی تمام نجی سکولز کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ، اپسما پنجاب کے صدر آبدار احمد خان کی جانب سے بھی تعلیمی ادارے کھولنے کی تصدیق کر دی گئی۔
علاوہ ازیں پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر بھی ضلع راولپنڈی میں اسکولز کھلنے کی تصدیق کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں پیر کو اسکول کھلیں گے؟
پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 13 اکتوبر بروز پیر ضلع بھر سرکاری اور نجی اسکولز ،کالجز اور یونیورسٹیاں معمول کے مطابق کھلیں گی۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے سربراہ کی جانب سے بھی تعلیمی ادارے کھلنے کی کی تصدیق کر تے ہوئے بتایا گیا ہے کہ صرف راولپنڈی ڈویژن میں ضلع جہلم کے اسکولز بند رہیں گے۔
خیال رہے کہ مذہبی جماعت کے مارچ کے احتجاج کے باعث ہفتے کے روز تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔



