
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 35 ہزار 100 روپے ہو گیا۔
جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی، پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 916 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 73 ہزار 28 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی۔
دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے نرخوں میں 69 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی صرافہ بازاروں میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار 140 ڈالر ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں کو پَر لگ گئے،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
دوسری جانب ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ چاندی اور 10 گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا، اور فی تولہ چاندی 5 ہزار 247 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 4 ہزار 498 روپے پر برقرار رہی۔
اسی طرح بین الاقوامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی چاندی کی قیمت مستحکم رہی اور 51.60 ڈالر فی اونس پر بند ہوئی۔



