دبئی میں سونا پرکھنے والی انقلابی 'اے ٹی ایم 'مشین متعارف
دبئی نے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے سونا جانچنے والی جدید "اے ٹی ایم"متعارف کرا دی/
دبئی نے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے سونا جانچنے والی جدید "اے ٹی ایم"متعارف کرا دی/ فائل فوٹو
دبئی:(ویب ڈیسک)سونے کے کاروبار میں عالمی شہرت رکھنے والے دبئی نے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے سونا جانچنے والی جدید "اے ٹی ایم"متعارف کرا دی ہے یہ مشین صرف 60 سیکنڈ میں بتا سکتی ہے کہ سونا اصلی ہے یا نقلی۔

گلف نیوز کے مطابق دبئی میونسپلٹی نے دنیا کی پہلی اسمارٹ گولڈ اینڈ جیولری ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح کیا ہے جو اے ٹی ایم کے طرز پر کام کرتی ہے۔یہ جدید آلہ سونا،چاندی،تانبہ،زنک اور دیگر دھاتوں کی خالصیت فیصدی شرح کے ساتھ بتا کر رپورٹ فراہم کرتا ہے جسے صارف ایس ایم ایس یا پرنٹ رسید کی شکل میں حاصل کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کے اسکولوں میں چھٹیوں کا اعلان

دبئی میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ جلد ہی یہ مشینیں دبئی گولڈ سوک،بڑے شاپنگ مالز اور اہم مقامات پر نصب کی جائیں گی تاکہ شہری اور سیاح بآسانی زیورات کی خالصیت چیک کر سکیں۔