
وزارتِ تعلیم کے منظور شدہ کیلنڈر کے مطابق یہ وقفہ پیر 13 اکتوبر سے جمعہ 17 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
وزارتِ تعلیم کے نصاب پر عمل کرنے والے سرکاری اور نجی اسکولوں نے 2025-2026 کے تعلیمی سال کیلئے مڈٹرم چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس دوران طلبہ کو تعلیمی مصروفیات سے نجات ملے گی، جبکہ کلاسیں پیر 20 اکتوبر سے معمول کے مطابق دوبارہ شروع ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:ضلع راولپنڈی کے تعلیمی ادارے پیر کو کھیلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا
وزارتِ تعلیم کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا کہ اساتذہ اور انتظامی عملے کیلئے 13 سے 15 اکتوبر تک خصوصی پیشہ ورانہ ترقی (Professional Development) کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے، جس کے بعد انہیں 16 سے 19 اکتوبر تک مڈٹرم وقفہ دیا جائے گا۔
دوسری جانب چھٹیوں کے اعلان کے بعد والدین نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تفریحی سرگرمیوں اور مختصر سفری منصوبے بنانا شروع کر دیے ہیں۔



