
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی جولیتا لورینا مارٹینیز نامی خاتون نے ترک ڈرامہ دیکھنے کے بعد اسلام اور ترک تاریخ میں گہری دلچسپی لینا شروع کی۔
ترک پروڈکشن کمپنی کے مطابق جولیتا نے کئی تاریخی ڈرامے دیکھنے کے بعد اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کیا اور بالآخر کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کرلیا۔
ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جولیتا لورینا مارٹینیز نے بتایا کہ انہوں نے کووِڈ-19 لاک ڈاؤن کے دوران ترک ٹی وی سیریز دیکھنا شروع کیں، ان ڈراموں میں پیش کی گئی اسلامی اقدار، ترک تاریخ اور ثقافتی ورثے نے ان کے دل کو گہرائی سے متاثر کیا۔
انہوں نے کہا ڈرامہ عثمان دیکھنے کے بعد میں نے قرآن مجید کا مطالعہ شروع کیا، اس دوران مجھے اسلام کی تعلیمات میں سکون اور سچائی کا احساس ہوا اور دو سال بعد میں نے باقاعدہ اسلام قبول کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:وہ یورپی خطہ جہاں رہائش اختیار کرنے والوں کو لاکھوں روپے ملیں گے
جولیتا نے مزید کہا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد انہیں زندگی میں ایک نیا مقصد ملا ہے، وہ اب ترکی جانا چاہتی ہیں تاکہ اسلامی تاریخ اور تہذیب کو قریب سے سمجھ سکیں۔