
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے سینیٹر مارکو روبیو کو ہدایت دی ہے کہ وہ قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہو سکیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ قطر ایک خودمختار ریاست اور امریکا کا قریبی اتحادی ہے جو خطے میں امن قائم کرنے کیلئے واشنگٹن کے ساتھ کھڑا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ حماس کے حوالے سے کہا کہ اس تنظیم نے غزہ کے عوام کی بدحالی سے فائدہ اٹھایا ہے اور اپنی کارروائیوں کے ذریعے امن کی کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے۔
دوسری جانب قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے اسرائیلی حملے کو ریاستی دہشت گردی قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی جارحیت پر قطر کا بھرپور جواب دینے کا اعلان
دوحہ میں اپنی پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قطر اسرائیل کے اس حملے کے جواب کا حق محفوظ رکھتا ہے اور یہ معاملہ کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی پورے خطے کو انتشار اور افراتفری کی طرف دھکیلنے کی سازش ہے۔
اسی دوران امریکی صدر ٹرمپ نے یورپی یونین حکام کے ساتھ ٹیلی فونک اجلاس میں مطالبہ کیا کہ بھارت اور چین پر سو فیصد ٹیرف عائد کیا جائے۔



