
پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں جگ ہنسائی کے بعد بھارتی میڈیا پر ایک اور ڈرامہ سامنے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے ایک جھوٹی اور شواہد کے بغیر خبر دی ہے کہ ممبئی ٹریفک کنٹرول روم کو شہر کے مختلف مقامات پر بم نصب ہونے کی کالز موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس جھوٹی اور من گھڑت خبر میں بھارت کے گودی میڈیا کی جانب سے پاکستان پر پھر بے بنیاد الزام عائد کرنے کی کوشش کی گئی ہے، بھارتی میڈیا پاکستان کو دہشت گردوں سے جوڑنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔
بین الاقوامی فورمز پر شرمندگی کے بعد بھارت کا پاکستان کو بدنام کرنے کا یہ نیا ڈرامہ ہے، اس طرح کی جھوٹی اور خود ساختہ خبروں کے ذریعے بھارت اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیرِ خارجہ کی غیر حاضری سوشل میڈیا پر زیر بحث
مودی سرکاری کی جانب سے بھارتی عوام کو خوف میں مبتلا کر کے سیاسی فائدہ اٹھانے کی پرانی چال دہرائی جا رہی ہے، اس سے قبل بھارتی میڈیا تین پاکستانی شہری جو کمبوڈیا روزگار کیلئے جا رہے تھے کو بھی دہشت گرد کہہ چکا ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پراپیگنڈا بھارت کے اندرونی انتشار کو چھپانے کی کوشش ہو سکتی ہے۔
یاد رہے کہ ا س سے قبل بھارت کی جانب سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی گئی تھی اور اسے آپریشن سندور کا نام دیا گیا تھا، افواج پاکستان نے بھرپور جواب دے کر 10 مئی کو بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا تھا۔