لگتا ہے امریکا نے بھارت اور روس کو کھو دیا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے امریکا نے بھارت اور روس کو کھو دیا ہے ۔
فائل فوٹو
واشنگٹن: (سنو نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے امریکا نے بھارت اور روس کو کھو دیا ہے ۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی چینی صدر شی جن پنگ کے ہمراہ لی گئی ایک تصویر شیئر کی۔

تصویر کے کیپشن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے امریکا نے بھارت اور روس کو کھو دیا ہے ، روس اور بھارت گہرے اور تاریک ترین چین کی جانب چلے گئے ہیں۔

صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ روس اور بھارت کے طویل اور روشن مستقبل کے لئے دعا گو ہوں۔

خیال رہے کہ ایس سی او کانفرنس کے دوران بھارتی وزیراعظم کی چینی رہنماؤں کے ساتھ بڑھتی قربتیں دیکھنے میں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے چین سے روابط پر ویزا پابندیاں عائد کر دیں

کانفرنس کے دوران ایک اہم لمحے میں مودی اور پیوٹن ہاتھ میں ہاتھ ڈالے شی جن پنگ کی طرف بڑھتے نظر آئے اور پھر ایک ساتھ کھڑے ہو گئے، یہ منظر ان کے بڑھتے ہوئے سفارتی تعلقات کی ایک طاقتور علامت تھا۔

دوسری جانب امریکا نے چین سے روابط بڑھانے والے ممالک کے شہریوں پر نئی ویزا پابندیاں عائد کردیں۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واضح کیا کہ جو افراد چینی کمیونسٹ پارٹی کے مفادات کی نمائندگی کرتے ہیں، وہ امریکا کے ویزے کے اہل نہیں ہوں گے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ امریکی پالیسی بالکل صاف ہے، امریکا میں داخلہ ان افراد کو نہیں دیا جائے گا جو چین کیلئے سرگرم ہیں یا اس کے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہیں، امریکی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے ایسے اقدامات ناگزیر ہیں۔