
میڈیا رپورٹس کے مطابق، واقعے کی ویڈیو چند منٹوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ بیریل رول (Barrel Roll) کے دوران اچانک کنٹرول کھو بیٹھا اور زمین سے ٹکرا گیا۔
یہ حادثہ ریڈوم شہر میں پیش آیا جہاں فضائی مظاہرہ منعقد ہونے جا رہا تھا۔
چند ہی لمحوں میں طیارہ ایک زور دار دھماکے سے آگ کے گولے میں تبدیل ہو گیا اور رن وے پر کئی میٹر تک گھسٹتا چلا گیا یہاں تک کہ مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔
⚡ BREAKING: F-16 fighter jet crashes during training for the Radom Air Show in Poland. Pilot killed
— OSINT Updates (@OsintUpdates) August 28, 2025
Aircraft crashed into the runway around 1730 GMT and damaged it. The Radom Airshow planned for the weekend has been cancelled.
Government spokesman Adam Szlapka confirmed the… pic.twitter.com/E3wFl6MKIP
پولش حکومتی حکام نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ ایک مشق کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فضائیہ کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے اور ہم پائلٹ کی موت پر گہرے رنج و غم میں مبتلا ہیں۔
پولش مسلح افواج کی جنرل کمانڈ نے بتایا کہ یہ طیارہ پوزنان شہر کے شمال میں واقع 31ویں ٹیکٹیکل ایئر بیس سے منسلک تھا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی تماشائی یا شہری زخمی نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات: عید میلاد النبی ﷺ پر عام تعطیل کا اعلان
حادثے کے بعد حکام نے مجوزہ فضائی مظاہرہ فوری طور پر منسوخ کر دیا اور حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اصل وجہ جاننے میں ابھی وقت لگے گا۔
واضح رہے کہ یہ حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب چند دن قبل ہی ایک امریکی ایف-16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا کے ساحل کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوا تھا۔ تاہم اس واقعے میں پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔