
تفصیلات کے مطابق یہ دن دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے اور یہ اسلامی تقویم کے مطابق 12 ربیع الاول کو آتا ہے۔ اس اعلان کے بعد یو اے ای میں سرکاری ملازمین تین روزہ تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے، کیونکہ ہفتہ اور اتوار ملک میں ہفتہ وار تعطیلات کے دن ہیں۔ البتہ، شارجہ میں سرکاری ملازمین پہلے ہی جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل کے طور پر حاصل کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:حضرت سخی سلطان کا سالانہ عرس، مقامی تعطیل کا اعلان
یہ اعلان 23 اگست بروز ہفتہ ربیع الاول کا چاند نظر نہ آنے کے بعد کیا گیا۔ یو اے ای کے فلکیاتی مرکز نے تصدیق کی کہ ماہِ صفر کے دن 30 ہوں گے اور ربیع الاول کا آغاز پیر، 25 اگست سے ہوگا، جس کے نتیجے میں 12 ربیع الاول یعنی عید میلاد النبی ﷺ 5 ستمبر کو آئے گا۔
اس سال ایک منفرد صورتِ حال یہ بھی سامنے آئی ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات عید میلاد النبی ﷺ مختلف دنوں میں منائیں گے، کیونکہ سعودی عرب میں چاند یو اے ای سے ایک دن پہلے نظر آ گیا تھا۔
اسلامی (ہجری) تقویم چاند کی رویت پر مبنی ہوتی ہے اور مہینوں کا تعین چاند کی منازل سے کیا جاتا ہے۔ ہر نیا مہینہ نئے چاند کی رویت سے شروع ہوتا ہے۔ یو اے ای میں ہر ہجری مہینے کی 29 تاریخ کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوتا ہے جس میں چاند کی شہادت کی بنیاد پر نئے مہینے کے آغاز کا اعلان کیا جاتا ہے۔