
انہوں نے ایک ہی وقت میں 360 ٹائیاں پہن کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا، جو دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
یہ کارنامہ مونٹریال کے مقبول ٹی وی شو Infoman کے دوران سرانجام دیا گیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ برازیل کے ڈیوڈ ایپریسیڈو کے پاس تھا، جنہوں نے 2023 میں بیک وقت 330 ٹائیاں پہننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
مروہ رزقی نے نہ صرف اس ریکارڈ کو توڑا بلکہ مزید 30 ٹائیاں پہن کر نیا عالمی ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ٹائیاں پہلے سے باندھی گئی تھیں، انہیں پہننے میں تقریباً 48 منٹ لگے۔ جیسے ہی وہ 331 ویں ٹائی پہننے میں کامیاب ہوئیں تو انہوں نے ریکارڈ توڑ دیا، لیکن مروہ یہیں نہیں رُکیں بلکہ مسلسل محنت کے بعد 360 ٹائیاں پہن کر ایک نیا سنگ میل قائم کیا۔
اس منفرد چیلنج کے دوران ان کا چہرہ تقریباً ٹائیوں کے ڈھیر میں چھپ گیا تھا، تاہم ان کی مسکراہٹ اور عزم واضح طور پر نظر آ رہا تھا۔
مروہ رزقی نے اس موقع پر کہا کہ انہوں نے یہ ریکارڈ اس یقین کے ساتھ بنایا کہ خواتین بھی مردوں کی طرح دنیا میں انوکھے اور مشکل ریکارڈ قائم کر سکتی ہیں۔
یہ دلچسپ کارنامہ دیکھنے والے حاضرین نے بھرپور داد دی اور گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نے بھی اس شاندار کامیابی کی تصدیق کی۔