
واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی اوریورپی رہنماؤں نے ملاقات کی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی اور دیگر یورپی رہنماؤں کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران ہزاروں بے گناہ افراد مارے جاتے ہیں،میراخیال ہے روسی صدر پیوٹن بھی جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، ہم دنیا میں جنگ نہیں امن چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں جنگ سب کیلئے بہتر انداز میں ختم ہو،یوکرین روس جنگ ختم ہوگی،کب ختم ہوگی یہ نہیں بتا سکتا،چاہتے ہیں دنیا میں امن ہو اور ہم سب تجارت کریں، میں نے 6 جنگیں ختم کرائی ہیں جو آسان کام نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کے بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات منسوخ
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین کے لوگوں کی خوشحالی چاہتےہیں، یوکرین میں جنگ روکنے کا اچھا موقع ہے، معاملات ٹھیک رہے تو روسی صدر اور یوکرینی صدر کی ملاقات کراؤں گا، روس اوریوکرین کے درمیان دیرپا امن قائم کریں گے۔
اس موقع پر یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ہم جنگ کے خاتمے کیلئے صدر ٹرمپ کے سفارتی راستے کی حمایت کرتے ہیں تاہم ڈونباس پر کسی قسم کی علاقائی قربانی نہیں دیں گے، یوکرین کا مستقبل یورپ اور امریکا کی حمایت پر منحصر ہے۔
بعدازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی ہم منصب اور یورپی رہنماؤں سے ملاقات کے حوالے سے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ آج وائٹ ہاؤس میں بڑا دن ہے، ہم نے ایک ہی وقت میں کبھی اتنے زیادہ یورپی رہنماؤں کی میزبانی نہیں کی، یہ امریکا کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے