
یہ بھی پڑھیں: افغان حکومت کا حج اخراجات میں بچ جانیوالی رقم حجاج کو واپس کرنے کا اعلان
ان اصلاحات کے تحت وزٹ ویزہ لینے کے لیے اہل افراد کی فہرست کو بھی وسیع کیا گیا ہے، جس میں چوتھی ڈگری تک کے رشتہ دار اور تیسری ڈگری تک کے سسرالی رشتہ دار شامل ہیں، یعنی قریبی اہل خانہ سے آگے کے رشتے بھی اس میں آگئے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ شرط بھی ختم کر دی گئی ہے کہ مہمان صرف کویت کی قومی ایئر لائن کے ذریعے ہی آئیں۔
قائم مقام وزیراعظم اور وزیر داخلہ شیخ فہد الیوسف نے ہدایت دی ہے کہ ’’قومی ایئر لائن‘‘ کی پابندی ہٹا دی جائے، تاکہ وزٹ پر آنے والے افراد زمین، سمندر یا فضائی راستے سے کسی بھی ایئر لائن کا استعمال کرتے ہوئے کویت پہنچ سکیں۔
کرنل الکندری نے واضح کیا کہ یہ اقدامات طریقہ کار کو آسان بنانے اور خاندانی روابط کو مضبوط کرنے کے لیے کیے گئے ہیں، جو رہائشیوں اور ان کے پیاروں کے لیے زیادہ سہولت اور آسان رسائی کے لیے کویت کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔