آسٹریلیا کا ویزہ حاصل کرنے کا آسان طریقہ
Australia visa
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے ویزہ حاصل کرنے کا آسان طریقہ متعارف کروادیا ہے۔

  

 اگر آپ بھی آسٹریلیا جانا چاہتے ہیں تو اس کیلئے آپ کو ایک عدد ویزا کی ضرورت ہوگی۔ آسٹریلیا کے ویزے کی درخواست دینے کا طریقہ آپ کے مطلوبہ ویزے کی قسم پر منحصر ہے۔ مثلاً اگر آپ سیاحتی ویزا لینا چاہتے ہیں تو آپ کو انٹرویو یا بائیومیٹرک کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ آپ آن لائن بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ویزا آپ کے گھر تک پہنچایا جاتا ہے لیکن اس میں چند باتوں کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے جیسے کہ درخواست فارم میں کوئی غلطی یا فراہم کی گئی معلومات میں کسی قسم کا تضاد نہ ہو۔ کیونکہ اگر درخواست میں کوئی غلطی ہوئی تو آپ کا ویزا مسترد ہو سکتا ہے یا اس کی ڈلیوری میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سورج 16 جولائی کو بیت اللہ کے اوپر، قبلہ رخ کا تعین کیا جاسکے گا

اگر آپ خود سرکاری ویب سائٹ سے درخواست دینا چاہتے ہیں تو اس کیلیے چند مراحل مکمل کرنا ہوں گے۔ سب سے پہلے ویزا کی صحیح قسم کا انتخاب کریں اور ویزا کی تمام شرائط کو اچھی طرح سمجھیں۔

اس کے علاوہ تیرہ (13) صفحات پر مشتمل درخواست فارم کو بغور پڑھ کر پُر کریں۔ تمام مطلوبہ دستاویزات تیار رکھیں۔ ویزا کی مکمل فیس ادا کریں۔ فارم اور دستاویزات ویزا ایپلیکیشن سینٹر میں جمع کروائیں۔ پھر درخواست کی منظوری کا انتظار کریں ( اس کام میں عام طور پر 25 دن لگ سکتے ہیں)منظوری کے بعد ویزا آپ کو کورئیر کے ذریعے گھر پر فراہم کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ آپ بلنک ویزا جیسے ماہر ادارے کی مدد بھی لے سکتے ہیں۔ جو آپ کے لیے ویزا کی صحیح قسم ڈھونڈتے ہیں۔ آپ کے تمام دستاویزات چیک کرتے ہیں۔ آپ کی جگہ فارم خود بھرتے ہیں۔ سفارت خانے میں جمع کراتے ہیں۔ مفت پک اینڈ ڈراپ سروس دیتے ہیں۔ مفت سفر کا منصوبہ بھی بناتے ہیں۔ آپ صرف ابتدائی 1000 روپے ادا کرتے ہیں باقی فیس ویزا منظور ہونے کے بعد ادا کی جاتی ہے
اس طرح سے آپ کا ویزا محفوظ اور آسانی سے گھر پر ہی فراہم کردیا جاتا ہے اور آپ کو فارم بھرنے یا چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہتی۔