سورج 16 جولائی کو بیت اللہ کے اوپر، قبلہ رخ کا تعین کیا جاسکے گا
دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک اہم فلکیاتی موقع 16 جولائی کو آئے گا، جب سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر سے گزرے گا۔ یہ قدرتی مظہر ہر سال دو مرتبہ پیش آتا ہے
16 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے بالکل اوپر ہوگا
(ویب ڈیسک) دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک اہم فلکیاتی موقع 16 جولائی کو آئے گا، جب سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر سے گزرے گا۔ یہ قدرتی مظہر ہر سال دو مرتبہ پیش آتا ہے، اور اس موقع پر قبلہ رخ کی درست سمت معلوم کرنے کا ایک بہترین اور مستند ذریعہ دستیاب ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 16 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے بالکل اوپر ہوگا۔ اس وقت زمین پر موجود ہر چیز کا سایہ بیت اللہ کی طرف گرے گا، کیونکہ سورج اور بیت اللہ کا زاویہ ایک جیسا ہوگا۔ اسی لمحے خانہ کعبہ کا خود کوئی سایہ نہیں ہوگا، جو کہ اس مظہر کی سب سے اہم علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا ورک ویزا کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے؟جانیے

اس وقت وہ تمام افراد جو کسی بھی جگہ موجود ہیں اور اپنے مقام پر عمودی چیز(جیسے چھڑی یا دیوار) کا سایہ دیکھیں، وہ سایہ بیت اللہ کی جانب اشارہ کرے گا۔ اس طرح وہ افراد جو اپنے گھر یا مسجد میں قبلہ رخ کا درست تعین کرنا چاہتے ہیں، اس خاص وقت پر سائے کی مدد سے قبلہ کی درست سمت معلوم کرسکتے ہیں۔

یہ فلکیاتی موقع سال میں صرف دو مرتبہ میسر آتا ہے۔ اس سے قبل یہ مظہر 28 مئی کو بھی پیش آیا تھا۔ اگلی مرتبہ یہ موقع 28 مئی 2026 کو دستیاب ہوگا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق سورج کا خانہ کعبہ کے اوپر سے گزرنا قدرتی نظام کا ایک حیرت انگیز مظہر ہے، جو کہ زمین کے جھکاؤ اور سورج کی گردش کے زاویے کی بنیاد پر رونما ہوتا ہے۔