بھارت کے شہر گجرات میں پل گرنے کا افسوسناک واقعہ، 9 افراد جاں بحق
Gujarat bridge collapse
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست گجرات میں ایک زیرِ تعمیر پل گرنے سے کم از کم نو (9) افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ سورت شہر کے قریب پیش آیا جب پل کا ایک حصہ نیچے آ گرا۔

  

مقامی لوگوں کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور پل پر کام کر رہے تھے۔ پل کے نیچے کئی لوگ موجود تھے جو کہ  ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں کچھ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پل کی تعمیر جاری تھی اور حادثے کی مکمل تحقیق شروع کر دی گئی ہیں۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل نے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین : 70 سے زائد ممالک کیلئے ویزا فری انٹری کی سہولت فراہم

واقع پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ پل کی حالت پہلے ہی خراب لگ رہی تھی، مگر کسی نے توجہ  نہیں کی۔

یہ واقعہ ایک بار پھر بھارت میں ناقص تعمیراتی نواد و حفاظتی اقدامات کی کوتاہی کو ظاہر کرتا ہے۔