روس کے سابق وزیر ٹرانسپورٹ رومن سٹار ووائٹ نے خودکشی کرلی
سابق روسی وزیر ٹرانسپورٹ رومن سٹارووائٹ نے خودکشی کرلی۔
فائل فوٹو
ماسکو: (سنو نیوز) سابق روسی وزیر ٹرانسپورٹ رومن سٹارووائٹ نے خودکشی کرلی۔

روسی میڈیا کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے برطرف کیے جانے کے چند گھنٹے بعدسابق روسی وزیر ٹرانسپورٹ رومن سٹاروویٹ نے خودکشی کی،پیوٹن وزیر ٹرانسپورٹ کو آج برطرف کر دیا تھا،ان کی برطرفی کا اعلان کریملن کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہوا۔

کریملن کے مطابق صدر پیوٹن نے نائب وزیر ٹرانسپورٹ آندرے نکیتن کو قائم مقام وزیر مقرر کردیا تھا،وزیر ٹرانسپورٹ کی برطرفی اعتماد کے فقدان کی وجہ سے کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سابق وزیر سٹارووائٹ کی لاش ایک کار کے اندر سے ملی ہے جس میں گولی لگی تھی، کریملن کا کہنا ہے کہ سابق روسی وزیرکی موت کے حالات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کسی بھی جوہری سانحہ کی قیمت پوری دنیا ادا کرے گی، چین

تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ سابق وزیر کی موت کی اصل وجوہات کے تعین کے حوالے سے تحقیقات کا عمل جاری ہے، ابتدائی معلومات سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ سٹاروویٹ نے خودکشی کی ہے۔

خیال رہے کہ وزیر بننے سے پہلے سٹارووائٹ جنوبی روس کے علاقے کرسک کے گورنر تھے، سٹارووائٹ نے یوکرین کی دراندازی سے پہلے عہدہ چھوڑ دیا تھا، انہیں روسی علاقے میں سکیورٹی کی ناکامیوں کا ذمہ دار ٹھہرا یا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سٹارووائٹ کو مئی 2024 میں روس کا وزیر ٹرانسپورٹ تعینات کیا گیا تھا تاہم صدر پیوٹن نے اب انہیں عہدے سے ہٹا دیا تھا۔