بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا جنگ میں پاکستان سے شکست کا اعتراف
بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ نے حالیہ جنگ میں پاکستان سے شکست کا اعتراف کرلیا۔
نئی دہلی: (سنو نیوز) بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ نے حالیہ جنگ میں پاکستان سے شکست کا اعتراف کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فوج پاکستان سے شکست کا داغ دھونے میں مصروف ہے، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ نے پاکستان سے شکست کی مضحکہ خیز وجوہات پیش کر دیں۔

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف راہل سنگھ نے اعتراف کیا کہ ڈی جی ایم او ٹاک کے دوران پاکستانی فوج کو بھارتی افواج کی نقل وحرکت کا بخوبی علم تھا، پاکستان کی صلاحیتوں نے بھارتی فوج کو حیران کر دیا، پاک فضائیہ کی الیکٹرانک جنگی صلاحیتیں آپریشن سندور کے دوران بے مثال تھیں۔

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے بھارت کے بڑا سائز ہونے کی وجہ سے بھارتی ائیرڈیفنس کی ناکامی کا اعتراف کر تے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے الفتح راکٹ سسٹم نے بھارتی فوجی اڈوں کو مؤثر طریقے سے نقصان پہنچایا۔

راہل سنگھ نے شکوہ کرتے ہوئے کاہ کہ ہمارا سامنے سرحد ایک تھی مگردشمن 3 تھے، ہمیں وقت پر اہم جنگی سامان نہیں ملا، چین نے اپنے ہتھیارروں کا تجربہ بھارتی سرزمین پر ایک لیبارٹری کے طور پر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی دفاعی اتاشی کا پاکستان کیساتھ جنگ میں طیارے تباہ ہونے کا اعتراف

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے بھی شکوہ کیا تھا کہ بھارتی دفاعی منصوبہ کبھی وقت پر پورا نہیں ہوتا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کا دعویٰ کہ اسے پاکستان ،ترکی اور چین نے مل کر شکست دی بھارتی عوام کے سامنے شکست کی ناکام وضاحت ہے،پاکستان نے کبھی بچگانہ گلہ نہیں کیا کہ بھارت نے اسرائیلی اور فرانسیسی اسلحہ کیوں استعمال کیا؟

ماہرین کے مطابق بھارتی حکومت پر کھلی تنقید دراصل بڑھتے ہوئے اندرونی سیاسی خلفشار کا مظہر ہے، پاکستان، بھارت کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں بھارتی معاشی، انڈسٹریل کمپلیکسز کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر پہلے ہی یہ بتا چکا ہے کہ معرکہ حق کے دوران پاکستان نے اپنی تکنیکی صلاحیتوں کا صرف دس سے پندرہ فیصد استعمال کیا جبکہ باقی صلاحیتیں ابھی باقی ہیں۔

ماہرین نے مزید کہا کہ پاکستانی مسلح افواج نے ، پیشہ وارانہ صلاحیتوں، دلیرانہ قیادت اور عوام کے بھرپور اعتماد کی بدولت بھارت کو شکست فاش دی،بھارت کو تین دشمنوں کا گلہ کرنے کی بجائے اپنی حکمت عملی پر غور کرنا چاہیے جس نے اسے بین الاقوامی سطح پر تنہا کر دیا ہے۔