برازیل میں طیارہ گر کر تباہ، پائلٹس جان کی بازی ہار گئے
Brazil Plane Crash
فائل فوٹو
برازیلیا: (ویب ڈیسک) برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں افسوسناک فضائی حادثے میں تربیتی طیارہ گر گر تباہ ہوگیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک تربیتی طیارہ پرواز کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں دونوں زیر تربیت پائلٹس ہلاک ہو گئے۔

یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب ایک چھوٹا تربیتی طیارہ ساؤ ہوزے ڈو ریو پریٹو شہر کے مقامی ہوائی اڈے سے پرواز کے بعد قریبی غیر آباد علاقے میں گر کر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں طیارے میں موجود دونوں افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہارگئی۔

مقامی پولیس اور برازیل کی فضائیہ کا ایروناٹیکل ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن اینڈ پریوینشن سینٹر (CENIPA) واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا پتا چلایا جا سکے۔ ابتدائی طور پر تکنیکی خرابی یا انسانی غلطی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا رہا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی ایئرلائن کے کیبن منیجر دورانِ پرواز خالقِ حقیقی سے جاملے

عینی شاہدین کے مطابق طیارے میں دھماکہ دار آواز کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جائے حادثہ پر فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو روانہ کیا گیا، مگر بدقسمتی سے دونوں پائلٹس کو بچایا نہ جا سکا۔

خیال رہے کہ یہ حادثہ ایک بار پھر فضائی تربیتی نظام میں حفاظتی اقدامات اور چیک اینڈ بیلنس پر سوالات اٹھا رہا ہے۔ حکام کی جانب سے مکمل رپورٹ جلد جاری کیے جانے کی توقع ہے،جس کے بعد حادثے کی وجوہات سامنے آ سکیں گی۔

شہریوں نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔