
یہ ہدایت نامہ آج سے فعال ہے اور ان پاور بینکس پر بھی لاگو ہوتا ہے جن پر 3C لیبل نہیں لگا ہوا یا جو کسی وجہ سے واپس طلب کیے گئے ہوں۔
3C سرٹیفیکیشن (چائنا کمپلسری سرٹیفیکیشن) چین میں الیکٹرانک پروڈکٹس کے لیے ایک ضروری حفاظتی اور معیاری منظوری ہے۔ جن پاور بینکس پر یہ سرٹیفیکیشن نہیں ہوگا یا جو ناقص کمپنیوں سے تیار کردہ ہیں، انہیں اب پروازوں پر ہینڈ کیری میں لے جانا منع ہوگا۔
یہ فیصلہ حالیہ مہینوں میں پروازوں کے دوران بیٹری سے متعلق معاملات، جیسے کہ آگ لگنے یا دھوئیں کے واقعات، میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق، اس سال متعدد ایسے واقعے رپورٹ ہوئے ہیں جہاں خراب پاور بینکس نے خطرناک صورتحال پیدا کی۔ نتیجتاً کچھ کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کے کئی بیچز واپس منگوانے کا فیصلہ کیا، کیونکہ ان میں بیٹری سیلز کی خرابیاں موجود تھیں جو آگ لگنے کا باعث بن سکتی تھیں۔ مارکیٹ ریگولیٹری ادارے نے بھی متعدد بیٹری اور پاور بینک تیار کرنے والی کمپنیوں کے 3C سرٹیفکیٹ معطل یا ختم کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پرندوں کے ٹکراؤ سے بچاؤ کے لیے لاہور ایئرپورٹ کی عارضی بندش
ایئرلائنز اور ہوائی اڈوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مسافروں کو معلومات فراہم کریں، چیکنگ کے مراحل کو سخت کریں اور ایمرجنسی حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیاری کریں۔ مختلف مقامات جیسے چیک ان کاؤنٹرز، سیکیورٹی چیک پوائنٹس اور ڈیجیٹل اسکرینز پر نئے قوانین کی تشہیر کی جائے گی۔ CAAC نے ائیرلائنز سے درخواست کی ہے کہ وہ مسافروں کو آگاہ کریں اور ناقص یا غیر تصدیق شدہ آلات کے استعمال کو روکے۔
مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے پاور بینکس پر واضح اور معروف 3C سرٹیفیکیشن کی موجودگی کو سفر سے قبل یقینی بنائیں۔