
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (PAA) نے جمعرات کو اعلان میں کہا ہے کہ رَن وے کی بندش روزانہ صبح 5 بجے سے 8 بجے تک ہوگی۔ یہ یکم جولائی سے 15 ستمبر 2025 تک جاری رہے گی۔
اتھارٹی کے مطابق ہنگامی حالت میں پائلٹ کی مرضی سے رَن وے کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ اقدام مون سون کے موسم میں پرندوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمی کے سبب پرندوں کے ٹکراؤ کے خطرے کو کم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ تازہ ترین واقعات کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام ملکی اور بین الاقوامی ایئرلائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے پروازوں کے شیڈول اس عارضی بندش کے مطابق دوبارہ ترتیب دیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں موسلادھار بارشیں، محکمہ موسمیات کا الرٹ
لاہور ایئرپورٹ پر پچھلے سال پرندوں کے ساتھ ٹکرانے کے 28واقعات پیش آئے، جن کے بعد اسلام آباد میں 18 اور کراچی میں 17 واقعات ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ملتان میں 14 اور فیصل آباد میں 6 کیسز کا اندراج ہوا۔ مجموعی طور پر، پچھلے سال 9 پی آئی اے کے طیاروں کو پرندوں کے ٹکراؤ کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا، جس سے ایئرلائن کو بھاری مرمتی خرچ برداشت کرنا پڑا۔ جبکہ اس سال مجموئی طور پر 25پرندوں کے ٹکراوکے واقعات پیش آئے۔