سعودی عرب میں وزٹ ویزوں پر جانے والوں کیلئے خوشخبری

سعودی عرب نے وزٹ ویزوں کی مدت ختم ہونے والے غیرملکیوں کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے ایک ماہ کی توسیع دینے کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
June, 27 2025
(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے وزٹ ویزوں کی مدت ختم ہونے والے غیرملکیوں کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے ایک ماہ کی توسیع دینے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ نیا قانون 27 جون 2025 سے نافذ العمل ہو چکا ہے، وہ تمام تارکین وطن جو کسی بھی قسم کے وزٹ ویزے پر سعودی عرب میں موجود ہیں اور ان کے ویزوں کی مدت ختم ہو چکی ہے، وہ ’ابشر‘ کے ذریعے ’تواسل‘ سروس پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی سے عدم تعاون کا بل منظور
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مقررہ فیس اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد ان کے وزٹ ویزوں میں ایک ماہ کی توسیع کر دی جائے گی۔ اس سہولت کا مقصد ایسے افراد کو قانونی پیچیدگیوں، بھاری جرمانوں اور سزا سے بچانا ہے جو وزٹ ویزا ختم ہونے کے باوجود سعودی عرب میں موجود ہیں۔ توسیع حاصل کرنے کے بعد وہ بغیر کسی اضافی سزا کے اپنے ممالک واپس جا سکیں گے۔