بھارتی دفاعی اخراجات میں مسلسل اضافہ، خطے کا امن داؤ پر
بھارتی دفاعی اخراجات اورخریداری میں مسلسل اضافہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی دفاعی اخراجات اورخریداری میں مسلسل اضافہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا۔

ذرائع کے مطابق بھارت، اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کی طرح کا ماڈل اپنانا چاہتا ہےتاکہ جارحیت کاجواز پیدا کیاجاسکے، بھارت اپنے مذموم عزائم کیلئے مسلسل جدید اسلحہ اور ہتھیار خرید رہاہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر قیادت گزشتہ دس برسوں میں اسرائیل اور مغربی ممالک سے اربوں ڈالر کے جدید اورمہلک ہتھیار حاصل کیے گئے، 2018 میں بھارت نے اسرائیل سےبارک-8 میزائل سسٹم حاصل کیا۔

اسی طرح بھارت نے فرانس سے 36 رافیل طیاروں کی خریداری کیلئے 9 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا، بھارت نے روس سے S-400 دفاعی نظام کی حصول کے لیے 5.4 بلین ڈالرز کا معاہدہ کیا، بھارت کی جانب سے اسرائیلی ساختہ ہیرپ اور ہیرن ڈرونز بھی درآمد کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایٹمی پروگرام بلا تعطل جاری رہے گا، ایران کا اعلان

اس کے علاوہ، بھارت اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ نائٹ وژن، مواصلاتی نظام اور مختلف میزائلوں کی تیاری میں براہ راست شراکت دار ہے، جون 2025 میں اسرائیل کے ایران پر حملے کو بھارت کی جانب سے سراہا گیا اور اسے ممکنہ ماڈل کے طور پردیکھا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگی جنون میں مبتلابھارت کی جانب سے مسلسل جدید اورمہلک ہتھیاروں کی خریداری سے جنوبی ایشیا کےامن کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان ہرطرح کےبھارتی عزائم سے مکمل طورپرآگاہ ہے، پاکستان نے معرکہ حق میں بھی خطے میں بھارتی اجارہ داری کا خواب چکنا چور کیا،پاکستان ہر قیمت پر اپنی سالمیت کا دفاع کرے گا اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دے گا۔