
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک مختصر پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وال سٹریٹ جرنل کو کوئی آئیڈیا نہیں کہ میری ایرا ن کے بارے میں کیا سوچ ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی اور برطانوی اخبار و خبر ایجنسیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹرمپ ایران پر حملے کی تیاری کر چکے ہیں تاہم انہوں نے حملے سے متعلق حتمی حکم جاری نہیں کیا۔
خبرایجنسی کی جانب سے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ امریکا ایران کی جوہری تنصیبات پرحملہ کرے گا یا نہیں فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتا تاہم میں اس منصوبہ بندی سے متفق ہوں لیکن ہم دیکھیں گے کیا ہو رہا ہے، ابھی کچھ ختم نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے ایران پر حملہ روک دیا،امریکی اخبار کا دعویٰ
صدر ٹرمپ نے کہا کہ کوئی نہیں جانتا میں کیا کرنے جارہا ہوں، آئندہ ہفتہ انتہائی اہم ہے، اَن کنڈیشنل سرنڈر کا مطلب ہے ایران یہ کہے بس بہت ہوگیا، ہم ہار مانتے ہیں۔
دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں واضح کیا تھا کہ ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو کسی بھی فوجی کارروائی کے سنگین اور ناقابل تلافی نتائج بھگتنا ہوں گے،ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کی اپیل کو قبول نہیں کریں گے۔