
یہ حملہ ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے کیا گیا، جنہوں نے اس پیشرفت کو اسرائیلی دفاعی نظام کیلئے ایک نیا چیلنج قرار دیا ہے۔
پاسداران انقلاب کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ سجیل میزائل دشمن کو زیر زمین پناہ گاہوں سے بھی باہر نکلنے کا موقع نہیں دے گا، یہ میزائل غیر معمولی رفتار، طاقت اور درستگی رکھتا ہے جو اسرائیلی ایئر ڈیفنس سسٹمز کو چکمہ دے سکتا ہے۔
واضح رہے کہ حملے کے بعد فضا میں ایک مختلف اور تیز رفتار میزائل کی پرواز کو دیکھا گیا تھا، جس پر ماہرین نے امکان ظاہر کیا کہ ایران نے نئی طرز کے ہتھیار کا استعمال کیا ہے۔ اب اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ یہ ایران کا جدید ترین سجیل بیلسٹک میزائل تھا۔
یہ بھی پڑھیں:یورپی وزرائے خارجہ کل ایران سے مذاکرات کریں گے
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ حملہ نہ صرف ایران کی عسکری طاقت کا مظاہرہ ہے بلکہ خطے میں جاری کشیدگی کو بھی نئی سطح پر لے جا سکتا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی حکام کی جانب سے تاحال کوئی باقاعدہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
خیال رہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان تناؤ اپنے عروج پر ہے اور کسی بھی لمحے حالات مزید سنگین ہو سکتے ہیں۔