فیٹف میں پاکستان کو کلین چٹ، بھارتی بیانیہ خاک میں مل گیا
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) نے پہلگام واقعے پر جاری کردہ بیان میں پاکستان کو شامل نہ کرکے بھارت کے جھوٹے پراپیگنڈے کو سخت دھچکا دیا اور نئی دہلی کا پاکستان مخالف بیانیہ خاک میں ملا دیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) نے پہلگام واقعے پر جاری کردہ بیان میں پاکستان کو شامل نہ کرکے بھارت کے جھوٹے پراپیگنڈے کو سخت دھچکا دیا اور نئی دہلی کا پاکستان مخالف بیانیہ خاک میں ملا دیا۔

بھارت کی جانب سے پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر ڈالنے کی مسلسل کوشش ناکام ہوگئی،فیٹف کے بیان میں پاکستان کا ذکر ہی نہیں کیا گیا یہ نئی دہلی کی جھوٹ پر مبنی مہم پر زوردار طمانچہ ہے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے بھارت کو دہشتگردی کا مظلوم یا متاثرہ تسلیم نہ کرنا مودی سرکار کے لیے سفارتی سطح پر ایک تلخ شکست ہے جو خود کو جان بوجھ کر مظلوم ظاہر کرنے کی آخری کوششوں میں مصروف ہے، بھارت کا جھوٹ عالمی سطح پر نہ چل سکا۔

فیٹف کی آئندہ رپورٹ میں ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی پر بات ہوگی جو كہ بھارت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، پاکستان، کینیڈا اور امریکہ میں دہشتگردی کو اسپانسر کرنے والے بھارتی نیٹ ورک راء اور این آئی اے کے ذریعے کروڑوں کی فنڈنگ جلد بے نقاب ہونے والی ہے۔

پاکستان نے دہشتگردی میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی اور 4 ہزار دہشتگردوں کو جیل بھیجا گیا، 12 کروڑ ڈالر سے زائد کے اثاثے ضبط کیے گئے جبکہ دوسری طرف بھارت ان راجوری حملہ آوروں کو اعزازات دے رہا ہے جنہوں نے معصوموں کا خون بہایا، فیٹف کی یکطرفہ دباؤ پالیسی سامراجی تعصب کی غماز ہے۔

پاکستان نے فیٹف کے 15 سخت جائزے برداشت کیے لیکن بھارت اب تک بچا ہوا ہے، بھارت کی سنگھ پریوار سے وابستہ این جی اوز جو ہر سال 220 ملین ڈالر دہشتگردوں تک “خیرات” کے نام پر پہنچاتی ہیں ان پر فیٹف کی کوئی نگرانی کیوں نہیں؟ ہم بھارت کا فوری "میوچوئل ایویلیوایشن" کا مطالبہ کرتے ہیں۔

بھارت کی جانب سے پاکستان کو پہلگام حملے میں ملوث کرنے کی سازش اس وقت ناکام ہوئی جب فیٹف کے مذمتی بیان میں پاکستان کا نام تک نہیں لیا گیا، یہ نئی دہلی کے زہریلے پراپیگنڈے پر ایک عالمی سطح کی ذلت آمیز چوٹ ہے۔

مودی سرکار کی منافقت کھل کر سامنے آ گئی ہے کیونکہ ایک طرف دہشتگردی کے خلاف وعظ، دوسری طرف کشمیر اور بلوچستان میں دہشتگردی کو فنڈنگ،فیٹف کو کو فوراً این آئی اے اور راء کے خفیہ بجٹ کا آڈٹ کرنا چاہیے، بھارت کی دہشتگردی فیکٹری کو مزید کھلی چھوٹ نہ دی جائے۔