
ایران نے 200 سے زائد میزائل داغے جس کے باعث مجموعی طور پر تقریباً 24 اسرائیلی ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی اسنا کی جانب سے گزشتہ برس ایک رپورٹ جاری کی گئی تھی، جس کے مطابق ایران کے پاس 9 قسم کے میزائل ہیں، جن کی رفتار 6,125 کلومیٹر فی گھنٹہ سے لے کر 17,151 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایران کے زیراستعمال ہتھیاروں نے ایک لمبے عرصے سے مغرب کو خوفزدہ کررکھا ہے، بیلسٹک میزائل ایران کے اسلحہ ذخائر میں ایک اہم ہتھیار ہے جو راکٹ سے چلنے والا ہتھیار ہے، جس کی ابتدائی سمت کا تعین کردیا جاتا ہے مگر اس کی زیادہ تر پرواز کے دوران اس کی رفتار کشش ثقل کے تحت آزادانہ ہوتی ہے ۔
خیال رہے کہ یہ میزائل اپنے اندر روایتی اور غیر روایتی دونوں طرح کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جن میں حیاتیاتی کیمیائی اور ایٹمی ہتھیار شامل ہیں، ان کی مار کی حد بھی مختلف ہوتی ہے جو مختصر فاصلے سے بین البراعظم حد تک مارکرسکتے ہیں۔
اسرائیل تک مار کرنے والے ایرانی میزائل:
ان بیلسٹک میزائلوں کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔
1) سیجل (Sejjil)
2) خیبر (Kheibar)
3) عماد (Emad)
4) شہاب-3 (Shahab-3)
5) غدر (Ghadr)
6) پایہ (Paveh)
7) فتح-2 (Fattah-2)
8) خیبر شکن (Kheibar Shekan)
9)حاج قاسم (Haj Qasem)