
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں اسرائیل کے حق میں ریلی نکالی گئی جس میں انتہا پسند ہندوؤں نے کھل کر ڈھٹائی کے ساتھ اسرائیل کے حق میں نعرے بازی کی، انتہاپسند ہندوؤں نے بھارتی اور اسرائیلی پرچم تھام رکھے تھے، ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل کی حمایت میں نعرے درج تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ انتہا پسند ہندوؤں نے ریلی میں نعرے لگائے کہ جو حماس کا یار ہے، وہ ہمارا غدار ہے، اسرائیل ہم تمہارے ساتھ ہیں۔
انتہا پسند ہندوؤں کی یہ ریلی درحقیقت بھارت اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے خفیہ گٹھ جوڑ کی عکاس ہے، ایسی نفرت انگیز ریلیاں بھارت کو اسرائیل کا "خاموش پارٹنر" نہیں بلکہ ایک فعال حمایتی کے طور پر پیش کرتی ہیں۔
غزہ کے بعد ایران میں معصوم لوگوں کے قتل پر خاموشی، مودی سرکار کی اسرائیلی ظلم کی پشت پناہی واضح کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ہیلی کاپٹر تباہ، 7 افراد ہلاک
علاوہ ازیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے ٹیلی فون رابطہ بھی قائم ہے، بھارتی وزیراعظم نے ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت کی کوئی مذمت نہیں کی۔
دریں اثناءسوشل میڈیا پر بھی بھارتی انتہاپسندوں کی جانب سے اسرائیلی ظلم و بربریت کی حمایت کی جارہی ہے۔
"بابابنارس" کے نام سے سوشل میڈیا پر ایک اکاؤنٹ سے کہا گیا کہ اسرائیل، اسرائیل کے لیے جنگ نہیں لڑ رہا ، اسرائیل انسانیت کی جنگ لڑ رہا ہے، اگر آپ اسرائیل کے ساتھ نہیں ہیں تو آپ بنیاد پرست دہشت گردی کے ساتھ ہیں"۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق "بابا بنارس" ایک پراپیگنڈاگورو ہے ، جس کی شناخت خفیہ ہے ، یہ بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی پر خوشیاں بھی منا تاہے۔