امریکہ میں طوفان سے تباہی،متعدد افراد ہلاک
Kentucky Missouri storm 2025
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) امریکا کی دو ریاستوں کینٹکی اور میزوری میں شدید طوفان نے تباہی مچادی، جس میں 21 افراد ہلاک اور 5 ہزار سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق، طوفان کی شدت سے گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں اور لکڑی سے بنے مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

اس کے علاوہ درختوں کے جڑ سے اُکھڑنے کے باعث درجنوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق طوفانی بگولے نے بجلی کا نظام درہم برہم کر دیا، جس کے نتیجے میں 3 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہو گئے۔

 مقامی حکام نے حادثے کے باعث  متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

شدید طوفان کے باعث ہونے والی تباہی سے مقامی رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، حکام نے مزید طوفانی خطرات کی پیشگوئی کرتے ہوئے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔