پاکستان کے ہاتھوں رافیل کی تباہی مغرب کیلئے وارننگ،جرمن اخبار
Pakistan India air clash
فائل فوٹو
برلن:(ویب ڈیسک) پاکستان پر بھارتی حملے میں فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے کی تباہی پر جرمن اخبار نے "مغرب کیلئے ایک سبق" کے عنوان سے تفصیلی آرٹیکل شائع کیا ہے، جس میں بھارت کی فضائی ناکامی اور چینی ٹیکنالوجی کی برتری کو نمایاں کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر دفاعی تجزیہ نگاروں اور ماہرین کی جانب سے بھارتی رافیل طیارے کے ملبے کی تصاویر اور ویڈیوز گردش کر رہی ہیں، جن میں طیارے کی دم اور انجن کا حصہ واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ طیارہ پاکستان نے گرایا، اور مبینہ طور پر اس کارروائی میں چینی ساختہ جے-10 سی مائٹی ڈریگن لڑاکا طیارہ اور پی ایل-15 ایئر ٹو ایئر میزائل استعمال کیے گئے۔

جرمن اخبار نے لکھا کہ بھارت کا آپریشن سندور رافیل کے گرائے جانے کے بعد مکمل ناکامی میں بدل گیا۔ بھارتی پائلٹس کو پاکستانی فضائیہ کی شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت تکنیکی برتری کے زعم میں پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں اور جے-10 سی و پی ایل میزائل کی اہلیت کو کم سمجھنے کی غلطی کر بیٹھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے بھارتی حملے کیخلاف مکمل حکمت عملی پہلے ہی تیار کر رکھی تھی۔ کچھ بھارتی طیارے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوئے، لیکن انہیں پاکستانی پائلٹس کی زبردست مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت، پاکستان اور چین کے مابین انٹیلی جنس شیئرنگ کے اثرات سے بھی غافل رہا۔

مزید یہ کہ انڈین ایئر فورس نے رافیل کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اور کروز حملوں جیسے خطرناک ٹاسک سونپے، جو آپریشنل غلطی ثابت ہوئی اور بھارت کو مہنگی پڑ گئی۔

جرمن اخبار نے آخر میں لکھا کہ رافیل کی تباہی یورپ کیلئے نھی ایک وارننگ ہے، کیونکہ روس تیزی سے چینی ٹیکنالوجی کو اپنا رہا ہے، اب یورپ کو سوچنا ہوگا کہ کیا اس کا دفاعی نظام روس اور چین کی مشترکہ طاقت کے سامنے کارگر ہے یا نہیں؟