
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز پیرو کے شہر سان پیڈرو سے صرف 6 کلومیٹر مغرب میں تھا اور اس کی گہرائی محض 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جو اسے مزید خطرناک بناتی ہے۔ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (GFZ) نے بھی زلزلے کی شدت 6.1 بتائی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکوں نے عوام کو خوفزدہ کر دیا، لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ انسٹی ٹیوٹ برائے زلزلہ پیرو کے سربراہ ہرنینڈو تاویرا نے مقامی ریڈیو آر پی پی کو بتایا کہ جھٹکے وسطی ساحلی علاقوں تک محسوس کیے گئے، تاہم زیادہ تر ہلکے نوعیت کے تھے۔ کچھ علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے مگر پوکیو میں تاحال کوئی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز پوکیو سے 23 کلومیٹر جنوب میں اور گہرائی 97 کلومیٹر تھی۔ تاہم GFZ کے مطابق گہرائی صرف 10 کلومیٹر تھی، جو دونوں اداروں کی رپورٹ میں فرق ظاہر کرتی ہے۔
واضح رہے کہ پیرو میں حالیہ دنوں میں زلزلوں کی لہر جاری ہے، 11 مئی کو 4.3 سے 4.7 شدت کے چار زلزلے آئے، 12 مئی کو 5 شدت اور 15 مئی کو 5.2 شدت کا زلزلہ بھی محسوس کیا گیا، جن میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔