مقبوضہ کشمیر میں خوف کی فضا،بھارتی شہریوں کیلئے ٹرینیں روانہ
Kashmir evacuation train
فائل فوٹو
سرینگر:(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے بعد بھارتی شہریوں میں خوف و ہراس کی فضا چھا گئی، جس پر مودی سرکار نے فوری ردعمل دیتے ہوئے نئی دہلی تک خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق حالیہ پاکستانی حملوں کے بعد مقبوضہ وادی میں موجود بھارتیوں میں شدید خوف پھیل گیا، جس کے باعث بڑی تعداد میں بھارتی شہریوں نے وادی سے نکلنے کی کوششیں شروع کر دیں۔ کشیدہ حالات اور عوامی دباؤ کے باعث ریلوے اسٹیشنز پر غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا، جس پر بھارتی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔

صورتحال پر قابو پانے اور کسی بڑے حادثے سے بچنے کیلئے مودی حکومت نے فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سے نئی دہلی تک خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان کیا۔ یہ ٹرین خوفزدہ شہریوں کو بلا معاوضہ وادی سے نکال کر نئی دہلی منتقل کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا دفاعی، لاجسٹک اور ڈیجیٹل نظام مفلوج

ریلوے اسٹیشنز پر بھارتی شہری اپنے سامان سمیت قطاروں میں کھڑے دکھائی دیے، جبکہ کئی افراد نے وادی چھوڑنے کیلئے فوری روانگی کی اپیل کی۔

مبصرین کے مطابق بھارتی شہریوں کا یہ انخلاء اس بات کا عکاس ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی کی صورتِ حال مودی سرکار کے دعووں کے برعکس انتہائی نازک ہو چکی ہے۔ پاک فضائیہ کے ممکنہ حملوں کے خوف نے وادی کے ماحول کو بھارت کیلئے مشکل بنا دیا ہے۔