حج قوانین کی خلاف ورزی پر بھارتی شہری گرفتار
 Indian citizen arrested in Mecca
فائل فوٹو
ریاض:(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں حج سکیورٹی فورسز نے حج ضوابط کی خلاف ورزی پر ایک بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ہونے والا بھارتی شہری بغیر اجازت نامے (پرمٹ) کے حج سیزن کے دوران ایمبولینس استعمال کرتے ہوئے 4 رہائشی افراد کو مکہ لے جا رہا تھا۔ سیکیورٹی حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ ایمبولینس کو روکا اور ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

یہ اقدام سعودی حکومت کی جانب سے حج کے دوران غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے سخت اقدامات کا حصہ ہے۔

حج سکیورٹی فورسز نے مزید بتایا کہ ایک اور کارروائی میں ایک مصری شہری کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے، جو سوشل میڈیا پر جعلی حج پرمٹس کے اشتہارات جاری کر رہا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسے افراد نہ صرف قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں بلکہ مقدس فریضہ حج کو تجارتی اور غیر قانونی مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

سعودی حکومت نے واضح کیا ہے کہ بغیر پرمٹ مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف مستند ذرائع سے ہی حج پرمٹ حاصل کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔