سری لنکن ایئرفورس کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 لقمہ اجل بن گئے

فائل فوٹو
May, 9 2025
کولمبو:(ویب ڈیسک) سری لنکا کی فضائیہ کے بیل 212 ہیلی کاپٹر کے Maduru Oya ریزروائر میں گر کر تباہ ہو جانے سے 6 سکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں اور دیگر 6 زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقلکر دیا گیا۔
حکام کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر آج صبح ایک پاس آؤٹ پریڈ تقریب میں شرکت کیلئے روانہ ہوا تھا۔ تقریب کے دوران اچانک ہیلی کاپٹر زمینی سے رابطہ منقطع ہو گیا اور وہ Maduru Oya کے پانی میں جا گرا۔
فضائیہ کے ترجمان ایرنڈا گیگاناگی نے بتایا کہ حادثے کے بعد تمام 6 سواروں کو ابتدائی طور پر زخمی حالت میں زندہ بچایا گیا، زخمیوں کے طبی معائنے اور علاج کا عمل جاری ہے۔ حادثے کی اصل وجہ جاننے کیلئے تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے جے-10 کی مدد سے بھارت کے طیارے گرائے: امریکا
سری لنکا کی فضائیہ نے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ تکنیکی خرابی یا موسمی حالات کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی رپورٹ جاری کی جائے گی۔ ملک بھر میں اس حادثے نے دفاعی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے اور افواج کی حفاظت کے اقدامات کا دوبارہ جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ضرور پڑھیں

ضلع راولپنڈی کے تعلیمی ادارے پیر کو کھیلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا
October, 12 2025

کسان اتحاد کا گندم کی سرکاری قیمت میں اضافے کا مطالبہ
October, 9 2025

کیا آپ جانتے ہیں کہ جینز کی جیبوں کے کناروں پر بٹن کیوں ہوتے ہیں؟
October, 9 2025

موٹروے پر داخلے کے لیے نئی شرائط عائد کردی گئیں
October, 8 2025