
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت سکیورٹی اجلاس ہوا میں جس میں وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ ، مشیر قومی سلامتی اجیت دوول اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر سمیت دیگر وزرا نے شرکت کی۔
بھارتی وزیراعظم کی زیر صدارت سکیورٹی اجلاس کے بعد ترجمان وزارت خارجہ نے بریفنگ میں کہا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور پاکستانیوں کو سارک کے تحت ویزے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستانیوں کے بھارتی ویزے منسوخ کیے جارہے ہیں جبکہ واہگہ اٹاری چیک پوسٹ کو بھی بند کیا جا رہا ہے ، بھارت میں موجود پاکستانیوں کو اگلے 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا کہہ دیا ہے۔
بھارت نے پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات بھی مزید کم کرنے کا اعلان کردیا ، بھارت اسلام آباد سے اپنے تمام دفاعی اتاشی واپس بلائے گا۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں موجود بھارتی شہری یکم مئی تک اٹاری چیک پوسٹ کے راستے واپس آسکتے ہیں جبکہ پاکستانی سارک ویزہ استثنیٰ پروگرام کے تحت بھارت کا سفر نہیں کرسکیں گے۔
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی پیشگی منصوبہ بندی، بلی تھیلے سے باہر آ گئی
بھارت کی پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان کیخلاف آبی جارحیت کھل کر سامنے آ گئی ، پہلگام واقعہ کا کوئی سرا پاکستان سے ملا نہ بھارتی حکام نے کوئی ثبوت دیئے۔
ذرائع کے مطابق دریائے چناب کو مکمل کنٹرول کرنے کیلئے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا گیا، بھارت پہلے بھی معاہدے کی خلاف ورزی کر کے دریائے چناب پر ڈیم بنا چکا جبکہ سندھ طاس معاہدے کے تحت دریائے چناب کے پانی پر پاکستان کا حق ہے ۔