ملائیشیا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر
Malaysia visit visa for Pakistanis
فائل فوٹو
کوالالمپور: (ویب ڈیسک) ملائیشیا کا سفر کرنے کے خواب دیکھنے والے پاکستانی شہریوں کیلئے ایک اہم اطلاع سامنے آئی ہے۔

اگر آپ ملائیشیا بطور سیاح جانا چاہتے ہیں تو ایئرپورٹ روانگی سے قبل وزٹ ویزا کا حصول لازمی ہے، بصورتِ دیگر آپ کو ایئرپورٹ سے ہی ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

واضھ رہے کہ ملائیشیا دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جو اپنے جدید شہروں، حسین ساحلوں، سرسبز بارانی جنگلات اور تاریخی مقامات کی بدولت لاکھوں سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتا ہے۔ تاہم حالیہ ضوابط کے مطابق پاکستانی شہریوں کو سفری منصوبہ بندی سے قبل ای ویزا حاصل کرنا ضروری ہے۔

پاکستانی شہری 6 ماہ کی میعاد والا سنگل انٹری ای ویزا حاصل کرنے کے اہل ہیں، جس کیلئے درج ذیل دستاویزات درکار ہیں:

پاسپورٹ کے بائیو ڈیٹا پیج کی اسکین کاپی

حالیہ پاسپورٹ سائز تصویر

ہوٹل بکنگ یا رہائش کا ثبوت

واپسی کا تصدیق شدہ ٹکٹ

سفری اخراجات کیلئے مناسب فنڈز کا ثبوت

ای ویزا کی فیس صرف 20 ملائیشین رنگٹ ہے، جو پاکستانی روپے میں تقریباً 1,258 بنتی ہے (شرح تبادلہ 62.92 روپے فی رنگٹ کے مطابق، 19 اپریل 2025 تک)۔ اس کے علاوہ 105 رنگٹ بطور ویزا پروسیسنگ فیس بھی لاگو ہوتی ہے، جو کہ کسی بھی درست ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے آن لائن ادا کی جا سکتی ہے۔

لہٰذا، اگر آپ کی اگلی چھٹیوں کی منزل ملائیشیا ہے، تو یاد رکھیں وزٹ ویزا کے بغیر سفر کی تیاری کرنا وقت اور پیسے دونوں کا ضیاع بن سکتا ہے۔