ٹرمپ انتظامیہ نے چین کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے
US-China Tariff War
فائل فوٹو
واشنگٹن:(ویب ڈیسک) امریکا اور چین کے درمیان جاری معاشی کشمکش میں بڑا بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔

ٹرمپ انتظامیہ نے بالآخر ٹیرف وار میں پسپائی اختیار کرتے ہوئے چینی الیکٹرانک مصنوعات پر عائد محصولات ہٹانے کا اعلان کر دیا۔ 

یو ایس کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن نے اسمارٹ فونز، لیپ ٹاپس، کمپیوٹر چپس اور دیگر اہم الیکٹرانک مصنوعات کو ٹیرف سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق یہ فیصلہ عوام کو بڑھتی ہوئی مہنگائی سے بچانے کیلئے کیا گیا ہے، کیونکہ مہنگے ٹیرف سے درآمدی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکہ اپنی 80 فیصد الیکٹرانک مصنوعات چین سے درآمد کرتا ہے، جن میں ایپل کے 90 فیصد اسمارٹ فونز بھی شامل ہیں، جو چین میں تیار کیے جاتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ٹیرف میں نرمی کا اطلاق ان مصنوعات پر ہوگا جو 5 اپریل کے بعد امریکہ پہنچی ہیں یا وہاں کے گوداموں سے روانہ ہو چکی ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پیر کو اس حوالے سے تفصیلی بیان جاری کریں گے۔

دوسری جانب ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ اقدام امریکا میں افراطِ زر پر قابو پانے کی ایک کوشش ہے، اور یہ ممکنہ طور پر نومبر میں ہونے والے انتخابات سے قبل عوامی دباؤ کا نتیجہ ہے۔