امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹیرف پلان کا اعلان کل کریں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ/ فائل فوٹو
April, 1 2025
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دوسرے دورِ اقتدار میں پہلے ٹیرف پلان کا اعلان کل کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل بروز بدھ (2 اپریل کو) ٹیرف پلان کا اعلان کریں گے جس میں امریکی کابینہ کے ارکان شریک ہوں گے۔
کیرولین لیوٹ کے مطابق بدھ امریکہ میں آزادی کا دن ہو گا، ٹیرف پلان ملک کو نقصان پہنچانے والے غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کو ختم کر دے گا، صدر ٹرمپ یہ کام امریکی کارکن کے بہترین مفاد میں کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ متبادل ٹیرف کا اعلان کر سکتے ہیں، دوسرے ممالک کے بلند ٹیرف امریکیوں کے لیے غیر منصانہ ہیں، امریکہ کو بھی اسی حساب سے ٹیرف وصول کرنا چاہیے۔