
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران پر حملے کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل پر ایران پر حملے کی دھمکیاں دیتے ہیں لیکن ایران سمجھتا ہے کہ اس کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے، اگر امریکا نے ایسی کوئی حرکت کرنے کی کوشش کی تو اسے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکا ایران میں اندرونی بغاوت پیدا کرنے کوشش کررہا ہے تو اس سے تہران کے باسی خود نمٹیں گے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر ایران جوہری پروگرام پر امریکا سے معاہدہ نہیں کرتا تو اس پر ایسی بمباری کی جائے گی جو پہلے کبھی نہیں ہوئی۔
یادرہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حکومت کو ایک خط میں جوہری معاہدے پر مذاکرات کی پیشکش کی تھی جس پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بالواسطہ طور پر مشروط مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی تھی۔