میانمار میں زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کر گئی
میانمر اور تھائی لینڈ میں 7 اعشاریہ 7 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی جس میں ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کر گئیں جبک 17 سو سے زائد لوگ زخمی ہیں
میانمر اور تھائی لینڈ میں 7 اعشاریہ 7 شدت کے زلزلے کے بعد تباہی کا منظر/ فائل فوٹو
نیپیداو: (ویب ڈیسک) میانمار اور تھائی لینڈ میں 7 اعشاریہ 7 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی جس میں ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کر گئیں جبک 17 سو سے زائد لوگ زخمی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز میانمار کے دوسرے بڑے شہر منڈلے کے قریب تھا اور جس کی گہرائی زمین میں 10 کلومیٹر تک تھی۔ میانمر میں طاقتور 7.7 شدت کے زلزلے کے بعد ریسکیو ٹیمیں ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوششوں میں دن رات مصروف ہیں۔

میانمار میں 694 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ تاہم، امریکی زرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 10,000 تک پہنچ سکتی ہے۔ یہ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس کے اثرات 900 کلومیٹر دور بنکاک تک محسوس ہوئے، جس کے نتیجے میں کئی اہم عمارتیں اور پل گر گئے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ تعداد ایک ہزار سے دس ہزار کے درمیان ہوسکتی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے بھارت کے مختلف حصوں میں بھی محسوس ہوئے، جن میں میگھالیہ، منی پور اور بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ اور چٹاگانگ شامل ہیں۔ چین میں بھی اس کے اثرات مرتب ہوئے۔