
تفصیلات کے مطابق 32 سالہ راجہ بابو چند دنوں سے پیٹ کے شدید درد میں مبتلا تھے، اور مختلف ڈاکٹروں کے چیک اپ کے باوجود انہیں درد سے کوئی راحت نہ ملی۔
راجہ بابو نے اس صورت حال کا سامنا کرنے کے بعد یوٹیوب پر سرجری کی ویڈیوز دیکھنا شروع کیں، اور اس عمل کے بارے میں تمام ضروری معلومات حاصل کیں۔
اس کے بعد انہوں نے میڈیکل اسٹور سے سرجیکل بلیڈ، نشہ دینے والے انجکشنز، اور سرجری کے بعد جسم کو جوڑنے کیلئے ٹانکے وغیرہ خریدے اور اپنے پیٹ کا آپریشن خود کرنے کا ارادہ کر لیا۔
راجہ بابو نے یوٹیوب ویڈیوز کی مدد سے سرجری شروع کی اور پیٹ کو خود کاٹ لیا۔ تاہم جیسے ہی بے ہوشی کے انجکشن کا اثر ختم ہوا، انہیں شدید درد کا سامنا ہوا جس پر اہل خانہ نے فوراً انہیں ضلعی ہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد انہیں دیگر بڑے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خود سرجری کرنے کی وجہ سے راجہ بابو کے جسم میں انفیکشن پھیل چکا ہے، شک ہے کہ اس انفیکشن کی وجہ سے مریض کے جسم کے اندر مزید نقصان ہوا ہے، جس کے باعث انہیں دیگر بڑے ہسپتال منتقل کیا گیا۔