عید الفطر کے موقع پر 7 چھٹیوں کا اعلان
Eid holidays
فائل فوٹو
مالدیپ:(ویب ڈیسک) مالدیپ کی حکومت نے عید الفطر کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے پورے ہفتے کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

صدر ڈاکٹر محمد معیزو کی ہدایت پر وزارت اسلامی امور نے 31 مارچ 2025 سے 3 اپریل 2025 تک تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

ایوانِ صدر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اگر یکم شوال کا اعلان 31 مارچ کو کیا جاتا ہے، تو سرکاری تعطیلات ان تاریخوں تک جاری رہیں گی۔

عید الفطر 30 مارچ کو منائی جانے کی صورت میں یہ تعطیلات 30، 31 مارچ اور یکم اپریل تک منتقل ہو جائیں گی۔ صدر نے اس بات کو یقینی بنایا کہ عید کی سرکاری تاریخ سے قطع نظر، تعطیلات 3 اپریل تک برقرار رہیں گی تاکہ عوام کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کی سہولت مل سکے۔

واضح رہے کہ اس اہم اعلان کا مقصد شہریوں کو عید کے دوران مذہبی رسومات ادا کرنے اور اپنے خاندان کے ساتھ خوشی کے لمحات گزارنے کیلئے ایک طویل وقفہ فراہم کرنا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق سرکاری دفاتر 6 اپریل 2025 کو دوبارہ کھلیں گے، کیونکہ عید کی تعطیلات کے بعد جمعہ اور ہفتہ کے دن بھی تعطیل ہوگی۔