عید الفطر کب ہوگی ؟ تاریخ سامنے آگئی
مصری ادارے نے 30 سے زائد ممالک میں عیدالفطر 30 مارچ کو ہونے کی پیشگوئی کر دی
مصری ادارے نے 30 سے زائد ممالک میں عیدالفطر 30 مارچ کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے/ فائل فوٹو
قاہرہ: (ویب ڈیسک) مصری ادارے نے 30 سے زائد ممالک میں عیدالفطر 30 مارچ کو ہونے کی پیشگوئی کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی وزارت اعلی تعلیم اور سائنسی تحقیق سے وابستہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایسٹرانومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ نے کہا ہے کہ ماہ شوال کا چاند 29 مارچ بروز ہفتہ کو 29 رمضان 1446 ہجری کی مناسبت سے قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کے فوری بعد پیدا ہوجائے گا۔

ادارے کے مطابق اس دن قاہرہ میں یہ چاند غروب آفتاب کے بعد 11 منٹ تک رہے گا، انسٹی ٹیوٹ نے تصدیق کی کہ عرب اور اسلامی دارالحکومتوں اور شہروں کے لئے اس دن غروب آفتاب کے بعد نیا چاند 3 سے 19 منٹ تک دیکھا جا سکے گا۔

انسٹی ٹیوٹ نے عرب اور غیر عرب شہروں کے نام بھی دئیے ہیں جن میں شوال کا چاند 29 مارچ کو دیکھا جائے گا۔ ان شہروں میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، بغداد، کویت سٹی، نواکشوط، مراکش، فاس، لاغوس، الجزائر، تونس، طرابلس، لیبیا، خرطوم، مقدشیو، انقر، عمان، دمشق، جیزان، قدس شریف، عدن، کیپ ٹان، منامہ، تہران، دوحہ، ابوظہبی، دبئی، مسقط، کوالا لمپور، جکارتہ، برازیلیا، لیما، واشنگٹن، اوٹاوا، لندن، ماسکو اور پاکستان کا شہر کراچی بھی شامل ہے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.86 ▼ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.58 ▲ 0.43
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.92 ▲ 0.75
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.25 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,982 ▼ 7,666
Gold 22K Per Tola 408,817 ▼ 7,028
Gold 21K Per Tola 390,234 ▼ 6,708
Gold 18K Per Tola 334,487 ▼ 5,750
Silver Per Tola 6,678 ▼ 330
Platinum Per oz (USD) 1,755 ▼ 88.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.28 ▼ 0.84
Diesel HSD Per Litre 304.78 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں